حدیث نمبر: 26522
٢٦٥٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الحسن بن موسى عن (شيبان) (١) عن قتادة عن أبي بردة عن أبيه قال: قال (لي) (٢): يا بني! لو شهدتنا (ونحن) (٣) مع رسول اللَّه ﷺ (إذا) (٤) أصابتنا السماء (لحسبت) (٥) أن ريحنا ريح الضأن (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے مجھے کہا۔ اے میرے بیٹے ! اگر تم ہمارے ساتھ اس وقت ہوتے جبکہ ہم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے اور ہمیں سورج کی حرارت پہنچتی تو تم یہ گمان کرتے کہ ہمارے (پسینہ کی) بو، بھیڑ کی بُو کی طرح ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (ظبيان).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط].
(٣) في [أ، ح]: (فنحن).
(٤) في [ط، هـ]: (إن).
(٥) في [جـ]: (فحسبت).