مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل يدخل والقوم ركوع فيركع قبل أن يصل الصف باب: اگر کوئی آدمی جماعت کو رکوع کی حالت میں پائے اور صف کے ساتھ ملنے سے پہلے ہی رکوع کرلے تو اس کی رکعت کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 2652
٢٦٥٢ - حدثنا أبو عبد الرحمن المقرئ عن سعيد بن أبي أيوب قال: حدثني يزيد بن أبي حبيبب: أنه رأى أبا سلمة دخل المسجد والقوم ركوع فركع ثم دب راكعًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن ابی حبیب فرماتے ہیں کہ انہوں نے ابو سلمہ کو مسجد میں داخل ہوتے دیکھا، اس وقت لوگ رکوع کی حالت میں تھے، پھر آہستہ آہستہ چلتے ہوئے صف میں شامل ہوگئے۔