مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل يدخل والقوم ركوع فيركع قبل أن يصل الصف باب: اگر کوئی آدمی جماعت کو رکوع کی حالت میں پائے اور صف کے ساتھ ملنے سے پہلے ہی رکوع کرلے تو اس کی رکعت کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 2650
٢٦٥٠ - حدثنا وكيع عن هشام (بن عروة) (١) قال: كان أبي يدخل والإمام راكع فيركع دون الصف، ثم يدخل (٢) الصف.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میرے والد اس حال میں مسجد میں د اخل ہوتے اور امام رکوع کی حالت میں ہوتا تو وہ صف سے پہلے ہی رکوع کرکے صف میں داخل ہوجاتے۔
حواشی
(١) كذا في [ك]، وفي [ب، هـ]: (عن مغيرة)، وفي [أ، جـ]: (ابن عروة عن مغيرة).
(٢) في [جـ، ك] زيادة: (في).