حدیث نمبر: 26461
٢٦٤٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: أخبرنا سعيد الجريري عن أبي عثمان النهدي أن عمر بن الخطاب دعا (بشفرة) (١) ليقطع كم قميص عتبة (بن) (٢) (فرقد) (٣) من أطراف أصابعه، وكان عليه قميص سنبلاني (وقال) (٤): أنا (أكفيكه) (٥) يا أمير المؤمنين إني أستحي أن تقطعه عند الناس، فتركه (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو عثمان نہدی سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے استرا منگوایا تاکہ آپ عقبہ بن فرقد کی قمیص کی آستین کو ان کی انگلیوں سے کاٹ دیں۔ ان صاحب نے خوب لمبی قمص پہن رکھی تھی۔ اس پر عقبہ نے کہا۔ اے امیر المؤمنین ! میں یہ کام آپ کے بجائے میں خود ہی کرلوں گا۔ مجھے اس بات سے حیا آتی ہے کہ آپ اس کو لوگوں کے سامنے کاٹیں ۔ اس پر حضرت عمر نے اس کو چھوڑ دیا۔

حواشی
(١) في [ط، هـ]: (شفرة).
(٢) في [أ، ح، ز، ط]: (و).
(٣) في [ط]: (مدمر).
(٤) في [جـ]: (قال)، وفي [ز]: (فقال).
(٥) في [ز]: (أكفيك).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26461
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26461، ترقيم محمد عوامة 25345)