مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل يدخل والقوم ركوع فيركع قبل أن يصل الصف باب: اگر کوئی آدمی جماعت کو رکوع کی حالت میں پائے اور صف کے ساتھ ملنے سے پہلے ہی رکوع کرلے تو اس کی رکعت کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 2646
٢٦٤٦ - حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب عن ابن سيرين: أن أبا عبيدة جاء والقوم ركوع فركع دون الصف، ثم مشى حتى دخل (في) (١) الصف، ثم حدّث عن أبيه بمثل ذلك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ ایک مرتبہ مسجد میں تشریف لائے تو لوگ رکوع کی حالت میں تھے، آپ نے صف سے پیچھے رکوع کیا، پھر آپ حالت رکوع میں چلتے ہوئے صف تک پہنچ گئے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].