٢٦٤٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن أبي (غفار) (١) عن أبي تميمة الهجيمي عن أبي جرى الهجيمي قال: أتيت رسول اللَّه ﷺ فقلت: عليك السلام، يا رسول اللَّه، قال: " (لا تقل) (٢): عليك السلام فإن "عليك السلام" تحية [الموتى"، قال: وقلت: يا رسول اللَّه زدني، قال: "الإزار إلى نصف الساق، فإن أبيت فإلى الكعبين، فإياك والمخيلة؛ فإن اللَّه لا يحب] (٣) المخيلة" (٤).حضرت ابو جری ہجیمی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے عرض کیا۔ اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! علیک السلام۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا علیک السلام نہ کہو کیونکہ یہ مردوں کا سلام ہے۔ راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! مجھے مزید کچھ بتائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” ازار کو نصف پنڈلی تک رکھو لیکن اگر تم اس سے انکار کرو تو پھر ٹخنوں تک رکھ لو۔ خبردار ! تکبر سے بچو ، کیونکہ اللہ تعالیٰ تکبر کو ناپسند کرتے ہیں۔ “