مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
في جر الإزار؛ وما جاء فيه باب: شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
حدیث نمبر: 26429
٢٦٤٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن أبي وائل عن ابن مسعود أنه كان يسبل إزاره، فقيل له (١) فقال: إني رجل حمش الساقين (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل ، حضرت ابن مسعود کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کا ازار نیچے ہوتا تھا۔ چناچہ ان سے کہا گیا تو انہوں نے فرمایا : میں پتلی پنڈلیوں والا آدمی ہوں۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (في ذلك).