مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
في جر الإزار؛ وما جاء فيه باب: شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
حدیث نمبر: 26418
٢٦٤١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن جبلة ومحارب ابن دثار عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من جر ثوبه من (مخيلة) (١) لم ينظر اللَّه إليه يوم القيامة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص تکبر کی وجہ سے اپنے کپڑے کو کھینچے گا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی طرف نظر بھی نہیں کریں گے۔ “
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (الخيلة)، وفي [ز]: (الحبل)، وفي [هـ]: (الخيلاء).