مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
في لباس القباطي للنساء باب: عورتوں کے لئے قباطی (مقامِ قبط کی طرف منسوب) لباس کے پہننے کا بیان
حدیث نمبر: 26402
٢٦٤٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح قال عمر: لا تلبسوا نساءكم القباطي فإنه إلا يشف يصف (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے فرمایا : تم لوگ اپنی عورتوں کو قباطی کپڑے نہ پہناؤ کیونکہ وہ اگرچہ زیادہ باریک تو نہیں ہوتا مگر (اعضاء کی ساخت کو) بیان کرتا ہے۔
حواشی
(١) منقطع؛ أبو صالح لا يروي عن عمر.