مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26399
باب: جو حضرات عورتوں کے لئے ریشم پہننے میں رخصت کے قائل ہیں
من رخص للنساء في لبس الحرير
حدیث نمبر: 26399
٢٦٣٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا معقل بن عبيد اللَّه عن ميمون بن مهران قال: لا بأس بالحرير والديباج للنساء، إنما يكره لهن ما يصف أو يشف.مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن مہران سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عورتوں کے لئے دیباج اور ریشم میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ان کے لئے صرف وہ کپڑا مکروہ ہے جو (اعضاء کو) ظاہر کرے یا (بہت زیادہ) باریک ہو۔