مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
في الفراء من جلود الميتة إذا دبغت باب: مردار کی دباغت دی ہوئی کھال سے بنائے ہوئے لباس کے بارے میں
حدیث نمبر: 26382
٢٦٣٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم قال: أخبرنا إسماعيل عن الشعبي قال: أخبرنا عكرمة عن ابن عباس أن شاة لسودة بنت زمعة ماتت، (قالت) (١): فدبغنا جلدها فكنا ننبذ (فيه) (٢) حتى صار شنًا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت سودہ بنت زمعہ کی ایک بکری تھی جو مرگئی۔ وہ کہتی ہیں کہ ہم نے اس کی کھال کو دباغت دے دی اور ہم اس میں نبیذ بناتے تھے یہاں تک کہ وہ بوسیدہ ہوگئی۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (قال).
(٢) في [جـ، ز]: زيادة (فيه).