مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26376
باب: پوستین لگا کپڑا پہننے کے بارے میں
في لبس الفراء
حدیث نمبر: 26376
٢٦٣٧٦ - حدثنا أبو بكر (١) قال: حدثنا يونس بن محمد عن سلام بن أبي مطيع قال: حدثني (أبو) (٢) حصين عن الشعبي قال: خرجت مع أبي وائل حتى أتينا الفرائين، فاشترى فروا فقال صاحب الفرو: أما إني أزيدك يا أبا وائل، إنه ذكي، فقال: ما يسرني أني اشتريت الذي قلت بقيراط.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابو وائل کے ہمرا ہ باہر نکلا ۔ یہاں تک کہ ہم چمڑے سے بنے ہوئے لباس بیچنے والوں کے پاس پہنچے۔ اور حضرت ابو وائل نے وہ لباس خریدا۔ لباس (بیچنے) والے نے کہا۔ اے ابو وائل ! میں آپ کو مزید بتا دوں کہ یہ پاک (ذبح شدہ جانور کی کھال کا) ہے۔ حضرت ابو وائل نے کہا۔ جو بات تم نے کہی ہے اس کو ایک قیراط میں خریدنا بھی مجھے پسند نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ح]: زيادة (قال: حدثنا وكيع).
(٢) في [ط، هـ]: (ابن).