مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من قال إذا دخلت والإمام ساجد فاسجد باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب امام سجدے کی حالت میں ہو اور آپ جماعت میں شریک ہونا چاہیں تو اس کے ساتھ سجدہ کرلیں
حدیث نمبر: 2634
٢٦٣٤ - حدثنا أبو بكر قال. (نا) (١) ابن علية عن داود عن الشعبي في الرجل ينتهي إلى القوم وهم سجود قال: يسجد معهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی اس شخص کے بارے میں جو لوگوں کو سجدے کی حالت میں پائے فرماتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ سجدہ کر لے۔
حواشی
(١) في [ك]: (حدثنا).