مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
في القز والإبريسم للنساء باب: عورتوں کے لئے خام ریشم اور اعلی قسم کے ریشم کا بیان
حدیث نمبر: 26303
٢٦٣٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: قلت لسالم الرجل يكسو أهله القز (والخز) (١) والثياب، فقال: (لقد) (٢) كنت لا أكسوهن إياه (فما زالوا بي) (٣) حتى كسوتهن إياه، وإن لم تكسه فهو واللَّه خير.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے پوچھا۔ آدمی اپنے گھر والوں کو خام ریشم کے کپڑے اور دوپٹے پہنا لے ؟ انہوں نے فرمایا : میں تو انہیں یہ کپڑا نہیں پہنایا کرتا تھا لیکن انہوں نے مجھ سے بہت اصرار کیا یہاں تک کہ میں نے انہیں یہ پہنا دیا اور اگر یہ کپڑا وہ نہ پہنیں تو یہ بات بخدا بہتر ہے۔
حواشی
(١) في [جـ، ز]: (والخمر).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [هـ]: (فمارا لدي).