مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
من كره العلم، ولم يرخص فيه؟ باب: جو لوگ ریشم کی نشانی لگانے کو (بھی) مکروہ سمجھتے ہیں اور اس کی اجازت نہیں دیتے
حدیث نمبر: 26299
٢٦٢٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن مجاهد أن ابن عمر اشترى عمامة فرأى فيها علمًا فقطعه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک عمامہ خریدا تو آپ نے اس میں نشان دیکھا، پس آپ نے اس نشان کو کاٹ دیا۔