مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
من رخص في العلم من الحرير في الثوب باب: جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 26287
٢٦٢٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن داود عن هشام بن عروة قال: كان لأبي (بركانُ) (١) فيه علم أربع أصابع ديباج.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے والد صاحب کے پاس ایک سیاہ رنگ کی چادر تھی جس میں چار انگلیوں کے بقدر ریشم سے نشانی تھی۔
حواشی
(١) في [أ، ح]: (يركان)، وفي [ط، هـ]: (بزكان).