مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
من رخص في العلم من الحرير في الثوب باب: جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 26284
٢٦٢٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن عبد الملك عن عطاء قال: كانت لرسول اللَّه ﷺ جبة طيالسة عليها (١) (لبنة) (٢) ديباج كسرواني كان يلبسها (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک شال سے بنا ہوا جُبہ تھا۔ جس پر کسروانی ریشم کی پٹی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو پہنا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، جـ]: (لبس)، وفي [ط]: (للسى).
(٢) في [جـ، ز]: زيادة (من).