مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
من رخص (في) لبس الحرير في الحرب إذا كان له عذر، (ومن كرهه) باب: جو حضرات دوران جنگ عذر والے شخص کو ریشم پہننے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات اس کوناپسند کرتے ہیں
حدیث نمبر: 26273
٢٦٢٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا (سعيد) (١) عن قتادة أن أنس بن مالك أنبأهم أن رسول اللَّه ﷺ رخص للزبير ابن العوام ولعبد الرحمن بن عوف في قميصين من حرير من وجع كان بهما حكة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زبیر بن عوام اور حضرت عبد الرحمن بن عوف کو ریشم کی قمیصیں پہننے کی اجازت دی بوجہ ان کو خارش کی بیماری کے۔
حواشی
(١) كذا في صحيح مسلم (٢٠٧٦)، وسنن ابن ماجة (٣٥٩٢)، والاستذكار ٨/ ٣٢٠ من طريق المؤلف عن محمد بن بشر، وجاء في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (شعبة)، وقد أخرجه مسلم ٢٠٧٦/ ٢٥ عن المصنف عن وكيع عن شعبة به.