مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
في لبس (الحرير) وكراهية لبسه باب: ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
حدیث نمبر: 26242
٢٦٢٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن عبد العزيز بن صهيب عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من لبس الحرير في (الدنيا) (١) لم يلبسه في الآخرة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے دنیا میں ریشم کو پہن لیا تو وہ آخرت میں ریشم کو نہیں پہنے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ط]: (الدنى).