مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26230

باب: جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں

من رخص في لبس (الخز)

حدیث نمبر: 26230
٢٦٢٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن عمران القطان قال: أخبرني عمار قال: رأيت على أبي قتادة مطرف خز، ورأيت على أبي هريرة (مطرف خز) (١)، ورأيت على ابن عباس ما لا أحصي (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمران قطان سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت عمار نے بتایا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قتادہ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر دیکھی اور میں نے حضرت ابوہریرہ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر دیکھی اور میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما پر (اون اور ریشم کی چادر) اتنی مرتبہ دیکھی جس کو میں شمار نہیں کرسکتا۔

حواشی
(١) في [ط]: (مطرف وخز).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26230
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف عمران القطان، أخرجه الطبراني (٣٢٧٣)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٨٦٩)، والبيهقي ٣/ ٢٧٢.
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف عمران القطان . »
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6181، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3273، ترقيم محمد عوامة: 25121»