مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
من رخص في لبس (الخز) باب: جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 26230
٢٦٢٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن عمران القطان قال: أخبرني عمار قال: رأيت على أبي قتادة مطرف خز، ورأيت على أبي هريرة (مطرف خز) (١)، ورأيت على ابن عباس ما لا أحصي (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران قطان سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت عمار نے بتایا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قتادہ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر دیکھی اور میں نے حضرت ابوہریرہ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر دیکھی اور میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما پر (ریشم کی چادر) اتنی مرتبہ دیکھی جس کو میں شمار نہیں کرسکتا۔
حواشی
(١) في [ط]: (مطرف وخز).