مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2618
باب: جب امام رکوع سے سر اٹھائے تو اس کے مقتدی کیا کہیں؟
في الإمام إذا رفع رأسه من الركوع ماذا يقول (من) خلفه؟
حدیث نمبر: 2618
٢٦١٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن يونس بن جبير عن حطان بن (عبد اللَّه) (١) عن أبي موسى عن النبي ﷺ قال: "إِذَا قَالَ الإِمَامُ: "سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقولُوا: اللَّهُمَّ ربنا لكَ الْحَمْدُ، يَسْمَعُ اللَّهُ لَكُمْ" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب امام سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہے تو تم اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہو۔ اللہ تعالیٰ تمہاری اس بات کو سنتا ہے۔
حواشی
(١) في حاشية [ب]: (الرقاشي).