مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26179
باب: ہانڈی میں پرندہ گر کر مر جائے تو کیا حکم ہے
الطير يقع في القدر فيموت فيها
حدیث نمبر: 26179
٢٦١٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن عكرمة قال: سئلت عن طير وقع في قدر وهي تغلي فمات، فقلت: يهراق المرق ويؤكل اللحم.مولانا محمد اویس سرور
ایوب، حضرت عکرمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے اس پرندے کے بارے میں جو ابلتی ہوئی ہانڈی میں گر کر مرگیا ہو، سوال کیا گیا ؟ تو میں نے کہا : شوربہ گرا دیا جائے اور گوشت کھالیا جائے گا۔