مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأطعمة
باب الشيئين يؤكل أحدهما بالآخر باب: ایسی دو چیزوں کا باب، جن میں سے ایک، دوسرے کے ساتھ کھائی جاتی ہے
حدیث نمبر: 26147
٢٦١٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن إسماعيل بن أبي خالد عن أبيه قال: دخلت على رجل وهو يأكل تمرا ويتمجع لبنًا (١)، فقال: هلم وسم، فإن رسول اللَّه ﷺ كان يسميهما الأطيبين (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن خالد، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ میں ایک آدمی کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ آدمی کھجور کھاتا تھا اور دودھ کا گھونٹ بھرتا تھا۔ اس نے کہا، آؤ بسم اللہ کرو کیونکہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دونوں کو پاکیزہ کہا کرتے تھے۔
حواشی
(١) أي: كلما أكل تمرة شرب لبنًا.