مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2611
باب: رکوع کرنے کا درست طریقہ
في الرجل إذا ركع كيف يكون في ركوعه
حدیث نمبر: 2611
٢٦١١ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم: أنه كان يكره أن يرفع (الرجل) (١) رأسه إذا كان راكعا أو يصوبه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم اس بات کو ناپسند خیال فرماتے تھے کہ آدمی رکوع میں سر کو بہت بلند کرے یا نیچے جھکا لے۔
حواشی
(١) سقط من: [ب، د، هـ].