حدیث نمبر: 26076
٢٦٠٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب عن حميد بن هلال عن أبي بردة أن النبي ﷺ وجد من المغيرة ريح ثوم فقال: "ألم أنهكم عن هذه الشجرة؟ " فقال: يا رسول اللَّه أقسمت عليك (لتدخلن) (١) يدك، (قال) (٢): وعليه ⦗٤٣١⦘ جبة أو قميص، فأدخل يده فإذا (على صدره) (٣) (عصاب) (٤) فقال: " (٥) أرى لك عذرًا" (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابی بردہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت مغیرہ سے تھوم کی بُو محسوس کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کیا میں نے تمہیں اس درخت سے منع نہیں کیا تھا ؟ “ تو انہوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ کو قسم ہے کہ آپ اپنے ہاتھ کو (جُبہ یا قمیص میں) ضرور داخل کریں گے۔ اور ان پر (اس وقت) جُبہ یا قمیص تھی … چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ داخل کیا تو ان پر پٹی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” تمہارے لیئے عذر ہے۔ “

حواشی
(١) في [ط]: (لقدخلن).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [أ، ح، هـ]: (عليه بدرة).
(٤) في [أ، ح، هـ]: (عصابة).
(٥) في [هـ]: زيادة (لا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأطعمة / حدیث: 26076
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ أبو بردة تابعي، وهكذا رجحه الدارقطني في العلل ٧/ ١٤٠، وسيأتي متصلًا برقم [٢٦٠٨٠] لكن قد شهد أيوب بأن سليمان بن المغيرة لا أحفظ منه لحديث حميد بن هلال.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26076، ترقيم محمد عوامة 24970)