حدیث نمبر: 26073
٢٦٠٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن رسول اللَّه ﷺ قال: "من أكل من هذه البقلة فلا (يقرب) (١) المسجد حتى يذهب ريحها" -يعني الثوم- (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد رفرمایا : ” جو شخص اس ترکاری (یعنی تھوم) میں سے کھائے تو وہ اس وقت تک مسجد کے قریب نہ آئے جب تک اس کی بُو ختم نہ ہوجائے۔ “
حواشی
(١) في [ز]: (يقربن).