حدیث نمبر: 26072
٢٦٠٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن (عبيد اللَّه) (١) بن أبي (يزيد) (٢) (عن أبيه) (٣) عن أم أيوب (قالت) (٤): نزل علينا النبي ﷺ فصنعنا له طعامًا فيه من بعض (البقول) (٥) فكرهه، (وقال) (٦): "إني لست مثلكم، إني أخاف أن أوذي صاحبي" (٧).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن یزید، اپنے والد کے واسطہ سے ام ایوب سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے پس ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے بعض ترکاری میں سے کھانا بنایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ناپسند کیا اور فرمایا : ” میں تم جیسا نہیں ہوں، میں اپنے ساتھی کو اذیت دینے سے خوف کھاتا ہوں۔ “
حواشی
(١) في [هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [ح]: (أوفى).
(٣) سقط من: [أ، جـ، ح، ز، ط].
(٤) في [أ، ح، ط]: (قال).
(٥) في [أ]: (البتول).
(٦) في [ط، هـ]: (فقال).