مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأطعمة
في الرجل يخرج من المخرج فيأكل قبل أن يتوضأ باب: آدمی بیت الخلاء سے نکلے اور وضو کرنے سے قبل کھانا کھائے
حدیث نمبر: 26058
٢٦٠٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن شعبة عن منصور عن سالم بن أبي الجعد عن أبيه قال: دعا عبد اللَّه رجلًا إلى طعامه فقال: إني قد بلت قال: بولك ليس في يدك (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن ابی الجعد، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ایک شخص کو اپنے کھانے کی طرف بلایا تو اس نے جواب دیا۔ میں پیشاب کر کے آیا ہوں۔ آپ نے فرمایا : تیرا پیشاب تیرے ہاتھ میں تو نہیں ہے۔