حدیث نمبر: 26052
٢٦٠٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن حميد عن أنس أن لقمة سقطت من يده، فطلبها حتى وجدها، وقال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا ⦗٤٢٤⦘ سقطت لقمة أحدكم فليمط ما عليها، (ثم) (١) ليأكلها ولا يدعها للشيطان" (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حمید، حضرت انس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے ہاتھ سے ایک لقمہ گرگیا تو انہوں نے اس کو تلاش کیا یہاں تک کہ اس کو پالیا پھر فرمایا۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے : ” جب تم میں سے کسی کا لقمہ گرجائے تو اس کو چاہیے کہ اس پر جو کچھ لگا ہے اس کو دور کر دے پھر اس کو کھالے اور اس کو شیطان کے لئے نہ چھوڑے۔ “

حواشی
(١) في [ز]: (و) بدل (ثم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأطعمة / حدیث: 26052
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٣٤)، وأحمد (١٢٨١٥).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26052، ترقيم محمد عوامة 24946)