مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأطعمة
في اللقمة تسقط من قال: تؤكل ولا تترك باب: گر جانے والے لقمہ کے بارے میں جو لوگ کہتے ہیں کہ کھالیا جائے اور چھوڑا نہ جائے
حدیث نمبر: 26051
٢٦٠٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا وقعت اللقمة من يد أحدكم، فليمسح (ما) (١) عليها من الأذى وليأكلها" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم میں سے کسی کے ہاتھ سے لقمہ گرجائے تو اسے چاہیئے کہ لقمہ پر جو نقصان دہ چیز لگی ہو اس کو صاف کر دے اور لقمہ کو کھالے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ط].