مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26027
باب: جو حضرات کہتے ہیں کہ جب تم اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جائو تو تم اس کے کھانے سے کھائو
من قال: إذا دخلت (على أخيك) (المسلم) فكل من طعامه
حدیث نمبر: 26027
٢٦٠٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) بن سليمان عن يزيد بن أبي زياد قال: دخلنا على (داع) (٢) دعانا لطعام وأتانا بنبيذ فكرهته فأخذه علي -قال أبو بكر: ينبغي أن يكون ابن الحسين بن علي- فشربه وقال: إذا دخلت على أخيك المسلم فكل من طعامه واشرب من شرابه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن ابی زیاد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک میزبان کے ہاں گئے جس نے ہمیں دعوت پر بلایا تھا۔ وہ ہمارے پاس نبیذ لے کر آیا۔ میں نے تو اس کو ناپسند کیا لیکن حضرت علی - امام ابوبکر (بن ابی شیبہ) کہتے ہیں۔ مناسب یہی ہے کہ وہ ابن حسین بن علی رحمہ اللہ ہوں - نے اس کو لے لیا اور پھر اس کو پی بھی لیا اور فرمایا۔ جب تم اپنے کسی مسلمان بھائی کے پاس جاؤ تو تم اس کے کھانے میں سے کھاؤ او اس کے مشروب میں سے پیو۔
حواشی
(١) في [ز]: (عبد الرحمن).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (راع).