مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأطعمة
من قال: إذا دخلت (على أخيك) (المسلم) فكل من طعامه باب: جو حضرات کہتے ہیں کہ جب تم اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جائو تو تم اس کے کھانے سے کھائو
حدیث نمبر: 26025
٢٦٠٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عمر الأنصاري قال: سمعت أنس بن مالك يقول: إذا دخلت على رجل لا تتهمه في بطنه فكل من طعامه واشرب من شرابه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر انصاری سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے سُنا کہ جب تم کسی ایسے آدمی کے ہاں جاؤ جس کو تم اس کے پیٹ کے بارے میں قابل تہمت خیال نہ کرو۔ تو تم اس کے کھانے میں سے کھاؤ اور اس کے مشروب میں سے پی لو۔
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة عمر الأنصاري، وهو أبو حفص عمر بن مهاجر.