مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأطعمة
ما قالوا في الفارة تقع في السمن باب: گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
حدیث نمبر: 25988
٢٥٩٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن (جميل) (١) (بن) (٢) عبيد الطائي قال: حدثني ثمامة بن عبد اللَّه بن (أنس) (٣) عن (جده) (٤) (أنس) (٥) أنه سئل عن الفارة تقع في السمن والزيت قال: إن كان جامدا أخذت وما حولها فألقي، وأكل ما بقي، (وإن) (٦) وإن ذائبا (استصبحوا به) (٧) (٨).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثمامہ بن عبد اللہ بن انس، اپنے دادا حضرت انس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان سے گھی یا زیتون کے تیل میں گرنے والے چوہے کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ انہوں نے فرمایا : اگر گھی منجمد ہے تو چوہے اور اس کے اردگرد کے گھی کو پکڑ کر باہر نکال دیں گے اور باقی کھالیا جائے گا اور اگر گھی پگھلا ہوا ہو تو اس کو چراغ جلانے میں استعمال کریں گے۔
حواشی
(١) [أ، هـ]: (حميد).
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [أ]: (أنيس).
(٤) في [ط]: (جد).
(٥) سقط من: [ز].
(٦) في [ط]: (وأت).
(٧) في [أ، ح]: (اسصحبوا به)، وفي [ط، هـ]: (استصبحوها).