مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأطعمة
ما قالوا في الفارة تقع في السمن باب: گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
حدیث نمبر: 25986
٢٥٩٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (حمران) (١) بن أعين عن أبي حرب بن أبي الأسود قال: سئل ابن مسعود عن فارة وقعت في سمن فماتت، فقال: إنما حرم اللَّه من الميتة لحمها ودمها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جرب بن ابی الاسود سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود سے اس چوہے کے متعلق سوال کیا گیا جو گھی میں گرا اور مرگیا ؟ تو انہوں نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے صر ف مردار کا گوشت اور اس کا خون حرام کیا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (عمران).