مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأطعمة
ما قالوا في الفارة تقع في السمن باب: گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
حدیث نمبر: 25984
٢٥٩٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن أبي بشر عن نافع أن (جرذا) (٢) وقع في قدر لآل ابن عمر فسئل فقال: انتفعوا به، (و) (٣) ادهنوا به الأدم (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع سے روایت ہے کہ ایک بڑا چوہا ، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے گھر والوں کی ہانڈی میں گرگیا تھا پس اس کے بارے میں سوال گیا گیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : تم اس کے ذریعہ نفع حاصل کرو اور اس کے ذریعہ سالن کو روغنی کرلو۔
حواشی
(١) في [أ، ح، هـ]: (هشام).
(٢) في [أ، ط]: (حررا).
(٣) ساقطة في: [ز].
(٤) منقطع حكمًا؛ هشيم مدلس.