مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأطعمة
ما قالوا في الفارة تقع في السمن باب: گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
حدیث نمبر: 25982
٢٥٩٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن ميسرة عن علي في الفارة تقع في السمن، قال: إن كان (ذائبا) (١) فأهرقه، وإن كان جامدا فألقها وما حولها وكل بقيته (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت میسرہ، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے گھی میں گرنے والے چوہے کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : اگر گھی پگھلا ہوا ہو تو گھی گرا دو ۔ اور اگر گھی منجمد ہے تو پھر چوہے کو اور اس کے ارد گرد گھی کو نکال کر پھینک دو اور بقیہ گھی کھالو۔
حواشی
(١) في [أ، ط]: (ذايبًا).