مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25977
باب: کفار کے برتنوں میں کھانے کے بارے میں
في الأكل في آنية الكفار
حدیث نمبر: 25977
٢٥٩٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كانوا يكرهون آنية الكفار، فإن لم يجدوا منها بدًا غسلوها وطبخوا فيها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون، حضرت ابن سیرین سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں کہ لوگ کفار کے برتنوں (کے استعمال) کو ناپسند کرتے تھے۔ لیکن اگر انہیں اس سے کوئی چارہ نہ ہوتا تو وہ ان برتنوں کو دھو لیتے اور ان میں پکا لیتے۔