مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأطعمة
ما قالوا فيما يؤكل من طعام المجوس باب: مجوس کے کھانے سے کھانے کے بار ے میں اقوال
حدیث نمبر: 25969
٢٥٩٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن عاصم عن أبي عثمان قال: كنا نأكل السمن، ولا نأكل الودك، ولا نسأل عن الظروف.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ گھی تو کھایا کرتے تھے لیکن ہم چربی نہیں کھایا کرتے تھے۔ اور ہم برتنوں کے بارے میں پوچھ گچھ نہیں کرتے تھے۔