٢٥٩٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: خرج رسول اللَّه ﷺ مخرجا، فأصابتهم مجاعة فأتاه رجل ومعه ضباب، فأهداها للنبي ﷺ فنظر إليها فقال: "مسخ (سبط) (١) من بني إسرائيل دواب في الأرض"، فلم (يأكل) (٢) ولم ينه عنه (٣).ابراہیم سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر پر نکلے ۔ اس میں صحابہ کرام کو سخت بھوک نے آلیا۔ پس ایک صاحب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کے پاس بہت سی گوہ تھیں۔ انہوں نے وہ گوہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہدیہ کردیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا : ” بنو اسرائیل کا ایک طبقہ زمین کے جانوروں میں مسخ ہوگیا تھاْ ‘ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو نہ خود کھایا اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے منع کیا۔