حدیث نمبر: 25932
٢٥٩٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) داود بن أبي هند عن أبي نضرة عن أبي سعيد الخدري قال: جاء رجل إلى رسول اللَّه ﷺ فقال: إنا بأرض مضبة فما تأمرني؟ فقال رسول اللَّه ﷺ: "إن أمة من بني إسرائيل مسخت دوابا، ولا أدري في أي الدواب هي، فلم يأمر ولم ينه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں ایک آدمی حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا۔ ہم لوگ ایسی زمین میں رہائش پذیر ہیں جہاں گوہ بہت زیادہ ہیں۔ پس آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بنی اسرائیل میں سے کچھ لوگ جانوروں کی طرف مسخ کئے گئے تھے۔ مجھے معلوم نہیں کہ وہ کن جانوروں کی طرف مسخ ہوئے تھے ۔ “ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو نہ کھانے کا حکم دیا اور نہ اس کو گوہ سے منع فرمایا۔
حواشی
(١) في [ز]: (أنا)، وفي [جـ]: (ن).