مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2593
باب: آدمی رکوع اور سجدے میں کیا کہے؟
ما يقول الرجل في ركوعه وسجوده
حدیث نمبر: 2593
٢٥٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: سألت ميمونا عن مقدار الركوع والسجود فقال: لا أرى أن يكون أقل من ثلاث تسبيحات، قال جعفر: فسألت الزهري، فقال: إذا وقعت العظام واستقرت، فقلت (له) (١): إن ميمونا يقول: ثلاث تسبيحات، فقال: هو الذي أقول لك (بنحو) (٢) من ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون سے رکوع اور سجود کی مقدار کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ تین تسبیحات کی مقدار سے کم نہیں ہونے چاہئیں۔ حضرت جعفر کہتے ہیں کہ پھر میں نے حضرت زہری سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب ہڈیاں اپنی جگہ پر آجائیں اور ٹھہر جائیں۔ میں نے ان سے کہا کہ حضرت میمون تو تین تسبیحات فرماتے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ میں جو تمہیں کہہ رہا ہوں وہ بھی تقریباً اتنی ہی مقدار ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [ب]: (بنحو)، وفي بقية النسخ: (نحو).