حدیث نمبر: 2593
٢٥٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: سألت ميمونا عن مقدار الركوع والسجود فقال: لا أرى أن يكون أقل من ثلاث تسبيحات، قال جعفر: فسألت الزهري، فقال: إذا وقعت العظام واستقرت، فقلت (له) (١): إن ميمونا يقول: ثلاث تسبيحات، فقال: هو الذي أقول لك (بنحو) (٢) من ذلك.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون سے رکوع اور سجود کی مقدار کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ تین تسبیحات کی مقدار سے کم نہیں ہونے چاہئیں۔ حضرت جعفر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے سوال کیا کہ اگر ہڈیوں اور اعتدال اور استقرار آجائے تو کیا یہ ارکان ادا نہیں ہوجاتے ؟ فرمانے لگے کہ حضرت میمون فرمایا کرتے تھے کہ تین تسبیحات کی مقدار ضروری ہے۔ اور میں جو تمہیں کہہ رہا ہوں وہ اس کے برابر ہی ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [ب]: (بنحو)، وفي بقية النسخ: (نحو).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2593
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2593، ترقيم محمد عوامة 2586)