حدیث نمبر: 25924
٢٥٩٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين بن عن يونس بن (أبي) (١) إسحاق قال: حدثنا أبو الوداك قال: حدثنا أبو سعيد الخدري عن النبي ﷺ (٢) أنه مر بالقدور وهي (تغلي) (٣) فقال: "لنا ما (هذه) (٤) الحمر أهلية أو وحشية؟ " فقلنا: لا، بل أهلية، قال: (فأكفوها)، قال: (فأكفيناها) (٥) وإنا لجياع نشتهيه (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچھ ہانڈیوں کے پاس سے گزرے جو کہ ابل رہی تھیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے فرمایا : ” یہ کون سے گدھے ہیں : پالتو یا وحشی ؟ “ ہم نے کہا۔ نہیں یہ تو پالتو گدھے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ” پھر تم ان ہانڈیوں کو الٹ دو ۔ “ راوی کہتے ہیں ۔ پس ہم نے ان کو الٹ دیا۔ حالانکہ ہم سخت بھوک میں تھے۔ اور ہمیں اس کھانے کی چاہت بھی تھی۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، هـ]: ﵇.
(٣) في [أ، ح]: (تغلا).
(٤) في [ط]: (هذا)، وفي [هـ]: (هذا قلنا لحم حمر فقال لنا).
(٥) في [ز]: (فألفاناها).