حدیث نمبر: 25919
٢٥٩١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) هشام بن حسان عن محمد بن سيرين عن أنس بن مالك قال: لما كان يوم خيبر ذبح الناس الحمر، (فأغلوا) (٢) بها القدور، فأمر رسول اللَّه ﷺ أبا طلحة فنادى: إن اللَّه ورسوله (ينهاكم) (٣) عن لحوم الحمر الأهلية فإنها رجس (فأكفئت) (٤) القدور (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ جب غزوہ خیبر کا دن تھا۔ لوگوں نے گدھوں کو ذبح کیا۔ پس ہانڈیوں میں گوشت ابلنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو طلحہ کو حکم دیا پس انہوں نے آواز دی، بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہیں پالتو گدھوں سے منع کردیا ہے۔ کیونکہ یہ نجس ہیں۔ چناچہ ہانڈیوں کو انڈیل دیا گیا۔

حواشی
(١) في [جـ، ز]: (نا).
(٢) في [ط]: (فأعلوا).
(٣) في [جـ، ع]: (ينهيانكم).
(٤) في [أ، ح، ط]: (فألقيت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأطعمة / حدیث: 25919
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩٩١)، ومسلم (١٩٤٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25919، ترقيم محمد عوامة 24817)