حدیث نمبر: 2579
٢٥٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير وأبو معاوية عن الأعمش عن سعد ابن عبيدة عن المستورد بن الأحنف عن صلة بن زفر عن حذيفة قال: صليت مع النبي ﷺ فلما ركع جعل يقول: "سُبْحَانَ ربي الْعَظيم" ثم سجد، فقال: "سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی ہے، جب آپ رکوع میں جاتے تو یہ کلمات کہتے : میرا رب پاک ہے عظمت والا ہے۔ اور جب سجدے میں جاتے تو یہ کلمات کہتے : میرارب پاک ہے، بلند ہے۔