مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل إذا رفع رأسه من الركوع ما يقول باب: رکوع سے سر اٹھا کے کیا کہنا چاہئے؟
حدیث نمبر: 2575
٢٥٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن نمير وأبو معاوية عن الأعمش عن سعد ابن عبيدة عن المستورد بن الأحنف عن صلة بن زفر عن حذيفة قال: صليت مع النبي ﷺ فكان ركوعه نحوا من قيامه، ثم قال: "سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ"، ثم قام طويلًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ کا رکوع آپ کے قیام کے برابر ہوا کرتا تھا، پھر آپ یہ کلمات فرماتے : اللہ تعالیٰ نے سن لیا جس نے اس کی تعریف کی۔ پھر آپ کافی دیر تک کھڑے رہتے۔