مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل إذا رفع رأسه من الركوع ما يقول باب: رکوع سے سر اٹھا کے کیا کہنا چاہئے؟
حدیث نمبر: 2574
٢٥٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا سويد بن عمرو (الكلبي) (١) قال: أنا عبد العزيز ابن أبي سلمة قال: أخبرنا الماجشون عمي عن الأعرج عن عبيد اللَّه بن أبي رافع عن علي قال: كان النبي ﷺ إذا رفع رأسه من الركوع قال: "سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، (اللهم) (٢) ربَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ، وَمِلْءَ الأَرضِ، وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنَ شَيْء بَعْدُ" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے یہ کلمات فرمایا کرتے تھے : اللہ تعالیٰ نے سن لیا جس نے اس کی تعریف کی، اے اللہ ! اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں، آسمان و زمین اور ان دونوں کے علاوہ جتنی بھی چیزیں تیرے علم میں ہیں انہیں بھر کر تیری تعریف ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (الكلي).
(٢) زيادة في [جـ، ك]: (اللهم).