مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل إذا رفع رأسه من الركوع ما يقول باب: رکوع سے سر اٹھا کے کیا کہنا چاہئے؟
حدیث نمبر: 2570
٢٥٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم قال: أخبرنا حصين عن هلال بن يساف عن أبي عبيدة بن (عبد اللَّه) (١) قال: حدثنا قزعة: أن النبي ﷺ كان إذا رفع رأسه من الركوع قال: "اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاءِ، وَمِلْءَ الأَرْضِ، وَمَلء مَا شِئْتَ مِنْ شَيْء بَعْدُ، لَا مَانِعَ لماَ أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لماَ مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذا الجَدِّ مِنْكَ الجدُّ" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قزعہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رکوع سے سر اٹھاتے تو یہ کلمات کہا کرتے تھے : اے اللہ ! تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں، آسمان و زمین اور ان دونوں کے علاوہ جتنی بھی چیزیں تیرے علم میں ہیں انہیں بھر کر تیری تعریف ہے۔ تو تعریف اور بزرگی کا مالک ہے۔ جو چیز تو عطا کرنا چاہے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جو تو نہ دینا چاہے اسے کوئی دے نہیں سکتا۔ کسی آدمی کا مال و سرمایہ اور اولاد تیرے مقابلے میں اسے کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (عبد اللَّه)، وفي [ك]: (عبيد اللَّه)، وفي [هـ]: (عبيد اللَّه بن عبد اللَّه).