مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل إذا رفع رأسه من الركوع ما يقول باب: رکوع سے سر اٹھا کے کیا کہنا چاہئے؟
حدیث نمبر: 2568
٢٥٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم قال: نا يزيد بن أبي زياد قال: نا أبو جحيفة عن عبد اللَّه: أنه كان يقول: إذا رفع الإمام رأسه من الركوع قال: اللهم ربنا لك الحمد ملء السماوات، وملء الأرض، وملء ما شئت من شيء بعد (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جحیفہ فرماتے ہیں کہ جب امام رکوع سے سر اٹھاتا تو حضرت عبداللہ یہ کلمات کہا کرتے تھے : اے اللہ ! تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں، آسمان و زمین اور ان دونوں کے علاوہ جتنی بھی چیزیں تیرے علم میں ہیں انہیں بھر کر تیری تعریف ہے۔